ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا


محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد (کراچی) میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ پری مون سون سیزن کے باعث بوندا باندی کا امکان ہے۔

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے ۔ مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے کامرہ میں 35 ملی میٹر اور سب سے کم گلگت بلتستان کے علاقہ گوپس میں 1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے ضلع  جہلم میں 19، فیصل آباد14، اوکاڑہ09، اسلام آباد(ائیرپورٹ07، زیروپوائنٹ06، سیدپور02، گولڑہ01)، منڈی بهاؤالدین، جوہرآباد06، منگلا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح سرگودھا، جھنگ، ملتان، خانیوال04، بہاولپور (سٹی03، ائیرپورٹ02)، نورپورتھل، خانپور03، گجرات، بھکراور ساہیوال میں 02 ملی میٹربارش ہوئی ۔

بلوچستان کے علاقوں  بارکھان میں 24، خضدار09 اورلسبیلہ میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

خیبرپختونخواکے علاقوں مالم جبہ میں 10،ڈی آئی خان، پاراچنار04، دیر بالا03 اور دیر زیریں میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: آج ملک کے کن علاقوں میں بارش اور کہاں سب سے زیادہ گرمی ہوگی؟

آج کےگرم ترین مقامات: سبی کا درجہ حرارت 45، نوکنڈی، دالبندین 44، روہڑی، سکھر اور دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں