عالمی کپ2019: آج نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹکرائیں گے

فائل فوٹو


کرکٹ کے عالمی کپ 2019 میں آج کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔ دنوں حریف پاکستانی وقت کےمطابق شام 5:30 بجے مد مقابل ہوں گی۔

نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم ہے جس نے پانچ میں سے چار مقابلوں میں فتح حاصل کی اورایک میچ بارش کے سبب برابر رہا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ساؤتھ افریقہ اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکے ہیں اور جب بھارت کے ساتھ میچ بارش کے سبب برابر رہا۔ مذکورہ ٹیم نے ورلڈکپ2019 میں اب تک نو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

آج کے دوسرے میچ میں شریک ویسٹ انڈیز کی کارکردگی تاحال متاثر کن نہیں ہے۔ اس نے پانچ مقابلوں میں سے ایک میں فتح حاصل کی، تین میں مات کھائی اور ایک مقابلہ بارش کے سبب برابر رہا۔

پاکستان کیخلاف فتح سے ویسٹ انڈیز کو ایک اچھا آغاز ملا تھا لیکن جیت کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا اور انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی جب کہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ بارش کے سبب برابر رہا۔

ورلڈکپ2019 کا پوائنٹس ٹیبل

ورلڈکپ2019 میں اب تک آسٹریلیا پہلے نمبر کی ٹیم ہے جس نے چھ میچ کھیل کر پانچ میں فتح حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ براجمان ہے جس نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر نو نمبر حاصل کیے۔

انگلینڈ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں بالترتیب تیسری ،چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز، ساؤتھ افریقہ، پاکستان اور افغانستان بالترتیب آخری چار نمبروں پر ہیں۔


متعلقہ خبریں