قطری امیر کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں میٹرو بس اور ہائیکنگ ٹریلز بند


اسلام آباد:قطری امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورۂ پاکستان کے موقع پرانکی  اسلام آباد آمد سے قبل  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے میٹرو بس اور ہائیکنگ ٹریلز کو دو روز کے لئے بند کر دیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ معزز مہمان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  آمد کے تناظر میں  سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قطری مہمانوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد کے موقع پر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔

آئی جی اسلام آباد کی طرف سے پولیس کے اعلی افسران کو سیکیورٹی معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

آئندہ دو روز کے لیے غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بھی بند ہو گا۔

اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے پاکستان پہنچیں گے ،وزیراعظم عمران خان نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابقامیر قطر کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائی سلامی دیں گے۔

پاکستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی امیر قطر کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کو شام 6 بجکر 25 منٹ پر وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا جائے گا۔

امیر قطر کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے تنہائی میں (ون آن ون) ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے ۔

وزیراعظم عمران خان قطر سے آنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان بھی ہے۔ اسی روز امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔صدر مملکت امیر قطر کو اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے ۔


متعلقہ خبریں