ٹوری پارٹی کے رہنما بورس جانسن کا اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑا، پولیس طلب


لندن:ٹوری پارٹی کی لیڈرشپ کے امیدوار بورس جانسن کی رہائشگا پر ہنگامی حالت  نافذ ہونے کے بعد  پولیس طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کیجانب سے انکی اپنی گرل فرینڈ سے زبردستی کرنے کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ برطانوی وزیر اعظم کی  رہائشگاہ پر تلخ کلامی اور جھگڑے کی آواز پر پڑوسی نے پولیس کو طلب کیا۔

برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سیمونڈز Carie Symonds کیجانب سے مجھے چھوڑ دو، میرے فلیٹ سے نکل جاؤ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔تلخ کلامی، زور زبردستی سمیت پلیٹس ٹوٹنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

Photograph: Guy Bell/Rex/Shutterstock

برطانوی میڈیا نے بورس جانسن کے پڑوسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ تین بار دورازہ کھٹکھٹانے اور جواب نہ ملنے کے بعد اس نےپولیس سے مدد حاصل کرنے کے لیے 999 پر کال کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا مگر کسی قسم کا جانی نقصان  نہ ہونے پر مزید تحقیقات روک دی گئیں۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے اپنی اہلیہ میرینا وہیلر کو گزشتہ برس چھوڑ دیا تھا اورکیرسیمنڈز سے تعلقات استوار کرلیے تھے، مذکورہ فلیٹ بورس جانسن اور کیری سیمونڈز کی  مشترکہ رہائش گاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:یہ’گرل فرینڈ‘بھی ناں!بھارتی بزنس مین پر وہ پابندیاں لگیں کہ۔۔۔

برطانوی جریدے کے مطابق کیری سیمونڈز بورس جانسن کی لیڈرشپ کے حوالے سے کی گئی ابتدائی مہم کا حصہ تھیں۔


متعلقہ خبریں