چیف جسٹس پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس یکم جولائی کوطلب کرلیا

سرکاری اسکول میں اعلی تعلیم ، فری یونیفارم اور دودھ کا گلاس دیا جائے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے یکم جولائی کو  سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیاہے جس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 13 ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ چیف جسٹس پاکستان  کے تجویز کردہ ناموں میں 10 وکلا اور تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز کیے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سےہمایوں امتیاز،شکیل احمد اور صفدر سلیم شاہد کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اسی طرح ایڈووکیٹ آصف سعید رانا، ایڈووکیٹ خالد وحید خان، ایڈووکیٹ ناصر محمود اور ایڈووکیٹ ملک وقار حیدر کے ناموں پر بھی جوڈیشل کمیشن میں غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کونسل میں صرف 28ریفرنسز زیر التوا ہیں، ترجمان

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی  کیلئے ایڈووکیٹ محمد الیاس شیخ اور ایڈووکیٹ محمد زبیر خالد سمیت 4 دیگر وکلا کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔


متعلقہ خبریں