موبائل کی کہکشاں میں جے، ایم، وائی، ایس کیا ہیں؟ آپ جانتے ہیں؟

موبائل کی کہکشاں میں جے، ایم، وائی، ایس کیا ہیں؟ آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد: ایک زمانہ تھا جب موبائل فونز اپنے ’برانڈ‘ نام کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے لیکن اب گزشتہ کچھ عرصے سے معروف برانڈ کی متعارف کردہ ’سیریز‘ زبان زدعام ہوئی ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عموما افراد عام بول چال میں اپنے موبائل کا نام بتانے کے بجائے ’سیریز‘ کا نام بتاتے ہیں۔

۔۔۔ لیکن حیرت انگیز طور پر لاکھوں صارفین میں سے بہت کم افراد ہیں جنہیں ’سیریز‘ کے لیے مختص انگریزی حروف تہجی کے متعلق یہ علم ہو کہ اس کے معنی کیا ہیں؟ اور یا کہ وہ کن الفاط کے لیے استعمال کیا گیا ہے؟

یہ پانچ چیزیں گوگل کرنے سے اجتناب کریں

فون استعمال کرنے والے جب موبائل فون فروخت کرنے والے دکانداروں سے ’سیریز‘ کے لیے مختص حروف تہجی کی بابت استفسار کرتے ہیں تو انہیں وہاں سے بھی کوئی واضح جواب نہیں ملتا ہے۔

اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرتاحال یہ مسئلہ حل طلب ہے کیونکہ اس ضمن میں متعدد افراد اپنے اذہان میں ’کلبلاتے‘ سوالات کے جوابات جاننے کے متمنی دکھائی دیتے ہیں۔

’ہم نیوز‘ نے ایسے ہی افراد کے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے۔

موبائل فون فروخت کرنے والی معروف کمپنی کی مشہور ’سیریز‘ میں ’اے‘، ’جے‘، ’آر‘، ’ڈبلیو‘، ’وائے‘، ’ایس‘ اور ’ایم ‘ حروف تہجی کا استعمال ماڈلز کے درمیان موجود فرق کو واضح کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کو شرمندگی سے بچا لے گا

موبائل فون ماہرین کے مطابق ’کہکشاں‘ سیریز میں آر سے مراد ’رائل / ریفائنڈ‘ ہے۔ ڈبلیو سے مراد ’ونڈر‘ لی گئی ہے۔ وائے کا استعمال ’ ینگ‘ کے لیے کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو موبائل فون صنعت میں طویل تجربہ رکھنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ الف کو ’الفا‘ کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے جس سے مراد ’اپر مڈ رینج‘ ہے۔  جے سے مراد ’جوائے‘  اور ایم کو ’میجیکل‘ کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح ’کہکشاں‘ سیریز میں ’ایس‘ سے مراد ’سپر اسمارٹ‘ موبائل فونز سے لی گئی ہے۔

موبائل فونز کی دنیا میں ’کہکشاں‘ سیریز متعارف کرانے والی کمپنی نے کچھ عرصہ قبل اپنے ’جے‘ ماڈل سے تعلقل رکھنے والے فونز کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے ’ایس‘ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے موبائل مارکیٹ میں مزید متعارف کرائے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں