فون چارج کرنے کے طویل انتظار سے جلد جان چھوٹ جائے گی

فون چارج کرنے کے طویل انتظار سے جلد جان چھوٹ جائے گی

فائل فوٹو


ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے مگر اسے گھنٹوں چارج کرنا تاحال ایک مسئلہ ہے۔

اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے حوالے سے چین کی ایک کمپنی ویوو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 26جون کو ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں پہلی بار 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی جس کی مدد سے 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کو ویوو فلیش چارج کا نام دیا گیا ہے اور یہ اب تک کی  تیزترین فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی ہوگی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ک مدد سے 5 منٹ میں 50 فیصد بیٹر چارج  کی جاسکے گی۔

خیال رہے اس قبل بھی چین سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اوپو، ہواوے اور ون پلس ایسی ٹیکنالوجی متعارف کراچکی ہیں لیکن ان کی صلاحیت نئی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں کم ہے۔

فی الحال تیزترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعزاز اوپو کے پاس ہے جو 50 واٹ چارجنگ سپورٹ ٹیکنالوجی متعارف کراچکی ہے۔ ون پلس نے ڈیش چارج 30 واٹ اور ہواوے کی 40 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت صرف مخصوص موبائل کیلیے ہی دستیاب ہے۔

مذکورہ بالا کمپنیوں کے مقابلے میں ویوو کی ٹیکنالوجی زیادہ بہتر اور تیز سمجھی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات آئندہ ہفتے ہی سامنے آسکیں گی۔


متعلقہ خبریں