خطے میں امن و استحکام کا انحصار مسائل کے حل پر ہے، آرمی چیف

خطے میں امن و استحکام کا انحصار مسائل کے دیرپا حل پر ہے، آرمی چیف

فائل فوٹو


لندن/راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور دیرپا ترقی کا انحصار خطے میں موجود مسائل کے حل پر ہے۔

لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدارامن واستحکام کی جانب گامزن ہے اور اس میں کامیابی کا انحصار بین الاقوامی اتحاد، تعاون اور مسائل حل کرنے میں  دلچسپی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے  بیرونی سرمایا کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف سرکاری دورے پر لندن میں ہیں جہاں وہ برطانیہ کے سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ عسکری ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور عسکری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں