جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ بار پھر متحرک ہوگئی

سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان  نے 2 جولائی کوجسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کےلیے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممکنہ اجلاس کے پیش نظر بھرپور ردعمل کا اعلان کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 2 جولائی کو ہوگا،سپریم کورٹ بار کے صدر اپنی  مصروفیات ترک کر کےلائحہ عمل طے کریں گےاور2 جولائی کو بھرپورردعمل دیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس پر پوری قوم ان کیساتھ ہے۔ بدنیتی پر مبنی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسی سرخرو ہونگے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر مبنی ڈرامہ اب طشت از بام ہوچکاہے۔ اب اس بے جان کاغذ کے راکھ کو جو بھی ہاتھ لگائے گا وہ کالک زدہ ہوگا۔

بار کونسل کی طرف سے کہا گیاہے کہ  ہم سپریم جوڈیشل کونسل پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انصاف ، اخلاق ،آئین ، قانون قاعدے کی روشنی میں فرد اور حکومت کی تفریق سے متاثر ہوئے بغیر اپنے حلف اور ضابطہ اخلاق کو سامنے رکھ کر طاقتور کے سامنے کمزور کے لیے اس طرح وکیل بنیں جس طرح اللہ تعالی سے آخرت میں اپنا وکیل بننے کی توقع رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی عدلیہ کیلئے نیلسن مینڈیلا بن چکے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی بلوچستان کی معدنیات اور سی پیک کے محافظ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت

امید ہے سپریم جوڈیشل کونسل انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیے گئے بدنیتی پر مبنی ریفرنس کو مسترد کر دے گی۔


متعلقہ خبریں