خیبر پختونخوا: این جی اوز کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ


پشاور: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ہدایات کے تحت خیبرپختونخوا میں غیرسرکاری اداروں کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبہ بھرمیں این جی اوز کودو ہفتے کے اندررجسٹریشن کی تجدید کےلیے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق صوبہ بھرمیں رجسٹرڈ این جی اوزاوربغیرمنافع چلنے والے فلاحی اداروں کی ازسرنوجانچ پڑتال کا فیصلہ  ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

محکمہ صنعت نے تمام غیرسرکاری اداروں کو دو ہفتہ کے اندر رجسٹریشن کی تجدید کے احکامات جاری کئے ہیں۔تجدید نہ کرنے والے غیرسرکاری اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

محکمہ صنعت کے ذرائع کے مطابق اس وقت ادارے کے پاس صوبہ بھرمیں دوہزار سے زائد این جی اوز رجسٹرڈ ہیں، تاہم صرف 150 کے قریب این جی اوز ہر سال ادارے میں رجسٹریشن کی تجدید کراتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ

محکمہ داخلہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کے بعد سینکڑوں اداروں کے مالیاتی امور، آمدنی کے ذرائع ،ترسیل اور دیگرسرگرمیوں کی نگرانی نہیں کی جارہی تھی۔


متعلقہ خبریں