ہائر ایجوکیشن کمیشن میں بے ضابطگی،پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

تحفظ بنیاد اسلام بل

فوٹو: فائل


پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں یونیورسٹیوں کی ایکریڈیٹیشن میں بے ضابطگیوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی گئی ، تحریک التواءمسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیاہے کہ ڈی جی ہیومین ریسورسز، ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا 8ماہ سے خالی عہدہ از خود استعمال کررہی ہیں۔

نجی جامعات کے سب کیمپسز کےلئے غیر قانونی طور پر سب کمیٹیوں کا قیام اور انکے وزٹ کرنا ان کا معمول بن چکا ہےجبکہ قواعد و ضوابط کے برعکس ایچ ای ڈی کیساتھ اس سلسلے میں خط و کتابت بھی شروع کردی ہے۔

تحریک التوا کے متن میں مزید کہا گیاہے کہ ڈی جی ایکریڈیٹیشن کے عہدے پر تعیناتی یا اضافی چارج دینے کی مجاز اتھارٹی چیئر مین یا چیف آپریٹنگ آفیسر ہے۔ اتھارٹی چیئر مین اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے بھی خالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب اسمبلی: زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کامطالبہ

ان دونوں عہدں کی عدم موجودگی میں ڈی جی ہیومین ریسورسز نے ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا چارج از خود سنبھال لیا ہے اورمتعدداداروں کی ایکریڈیٹیشن بھی جاری کردی ہےجن میں نئی جامعات اور نئے کیمپس بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں