بریتھ ویٹ کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ فتح یاب


عالمی کپ 2019 کے 29 ویں میچ میں نیوزیلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 292 رنز ہدف کے تعاقب میں 286 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

کارلوس بریتھ ویٹ 101, کرس گیل 87 اور ہیٹمائر 54 رنز کے ساتھ  ویسٹ انڈیز کے لئے نمایاں رہے۔

کیویز کی جانب سے بولٹ نے چار جبکہ فرگیوسن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور دونوں سلامی بلے باز پہلے ہی اوور میں کوٹریل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

مشکلات کی شکار نیوزی لینڈ کو سنبھالا دینے کی غرض سے سینئر بلے باز روز ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن کریز پر آئے دوںوں کھلاڑیوں کے درمیان 160 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن نے 148 اور روز ٹیلر نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل نے چار جبکہ بریتھ ویٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیم

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن(کپتان)، روز ٹیلر، ٹایم لیتھم ، جیمز نیشم ، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری ، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی گیارہ رکنی اسکواڈ میں کریس گیل، ایون لوئس، شائے ہوپ، نکولس پوران، شیمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر (کپتان)، کارلوس بریتھویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں