شامی ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی گیند باز بن گئے


ساؤتھ پیمپٹن: گیند باز محمد شامی ورلڈ کپ مقابلوں میں ہیٹ ٹریک کرنے والے دوسرے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں انجام دیا اور اپنی ٹیم کو ایک شرمناک شکست سے بچالیا۔

انہوں نے محمد نبی، آفتاب عالم اور مجیب الرحمان کو پویلین لوٹایا۔ یہ ورلڈ کپ 2019 میں کسی بھی گیند باز کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

اس سے قبل 1987 عالمی کپ میں چیتن شرما نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس کے علاوہ 1999 میں تقلین مشتاق، 2003 میں چمندا واس اور بریٹ لی، 2007 میں لستھ ملنگا، 2011 میں کیمار روچ اور لستھ ملنگا جبکہ 2015 میں اسٹیون فن اور جے پی ڈومنی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

ملنگا واحد گیند باز ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں میں دو ہیٹ ٹرکس کی ہیں۔


متعلقہ خبریں