پوائنٹس ٹیبل: افغانستان کو ہراکر بھارت تیسرے نمبر پر آگیا


لندن: ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئی۔

بھارتی ٹیم یہ میچ بمشکل 11 رنز سے ہی جیت پائی اور افغانستان نے میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کی تاہم مقابلے کا اختتام بھارت کے دو پوائنٹس پر ہوا۔

بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے چار میں اسے کامیابی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

مزید پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی 10 پوائنٹس کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن ہے۔

فہرست میں انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔

کل مدمقابل ہونے والی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں اور نویں پوزیشن ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے کل کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

چھ میں سے چھ میچ ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے تاہم آج بھارت کے خلاف اس نے شاندار کھیل پیش کیا۔


متعلقہ خبریں