امیر قطر تین معاہدوں اور اعلیٰ سول اعزاز کیساتھ واپس روانہ


اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دورہ پاکستان ختم ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ کے سد باب سمیت سرمایہ کاری اور سیاحت کے تین معاہدے ہوئے۔

 صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہان کو روانہ  کیا۔  شیخ تمیم بن حمد الثانی کو علی ترین سول ایوارڈ ‘نشان پاکستان’ سے بھی نوازا گیا۔ سول ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں حکومتی وزرا اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی،  مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کےمشیر زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

روانگی سے قبل معزز مہمان کو جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیارو ں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ امیر قطر نے جے ایف 17تھنڈرطیارے کا معائنہ کیا۔

امیر قطر گزشتہ روز ہی پاکستان آئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

سیاحت اور تجارت کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے گئے۔


متعلقہ خبریں