ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر بھی غور جاری، ٹرمپ

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ فوجی کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر کچھ پابندیاں فوری نافذ کردی جائیں گی اور دیگر کا اطلاق آہستہ آہستہ کیا جائے گا۔

کیا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سلسلے میں ابھی بھی غور کیا جا رہا ہے؟ میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا تب تک اس پر غور وخوص ہوتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ایران پر سائبر حملہ

خیال رہے کہ امریکہ نے فضائی حملے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد ایران کی عسکری تنصیبات پر سائبر حملہ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سائبر حملے میں راکٹس اور میزائل فائر کرنے والے کمپیوٹرز کو ہیک کر کے ناکارہ بنایا گیا۔

نیویارک ٹائمز نے ایران پر سائبر حملے کو امریکی ڈرون گرانے اور تیل کے جہازوں پر حملے کا ردعمل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس کا مقصد سسٹم کو محدود وقت کیلیے آف لائن کرنا تھا۔

سائبر سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر کے مطابق ایران کی طرف سے’مشکوک سائبر سرگرمیاں‘ دیکھنے میں آرہی تھیں جن میں امریکی حکومت کی ایجنسیوں اور صنعتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کےمطابق ایران نے امریکہ کے بحری جہازوں کے لیے بنائے گئے کمپیوٹر نظام کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی۔


متعلقہ خبریں