نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد: روپے کی بے قدری کو جواز بناکر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ہنڈا کمپنی نے 24 جون سے نئی قیمتوں کے اطلاق کافیصلہ کرلیا۔

زیادہ سے زیادہ کیا جانے والا اضافہ فی یونٹ چار لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ کم سے کم اضافہ تین لاکھ 50 ہزار ہے۔

ملک بھر کے ڈیلرز کو کمپنی نے نیا نرخ نامہ جاری کردیا۔ ہنڈا سمیت ٹویوٹا اور سوزوکی رواں سال تین بار اور گزشتہ سال چار بار قیمت بڑھا چکے ہیں۔

ٹر بو آر ایس چار لاکھ روپے مہنگی ہوکر 41 لاکھ 99 ہزار جبکہ سی وی ٹی چار لاکھ 25 ہزار بڑھ کر 38 لاکھ 24 ہزار کی ہوگئی۔

ایسپائر اے ٹی دو لاکھ 80 ہزار اضافے سے 25 لاکھ 54 ہزار جبکہ بی آر وی سی وی ٹی تین لاکھ 50 ہزار اضافے سے 29 لاکھ 19 ہزار کی ہوگئی۔

بکنگ فیس کے علاوہ نئے ٹیکسز کا یکم جولائی سے نئی قیمت میں جمع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں