آرمی چیف بھی میچ دیکھنے لارڈز پہنچ گئے


لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ دیکھنے لارڈز کے تاریخی میدان پہنچے ہیں۔

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیریمی ہنٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاحبزادے بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے ہیں۔

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں آج لارڈز کے میدان پر مدمقابل ہے۔

پاکستان ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل جبکہ حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں