کوہلی، بمرا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

کوہلی، بمرا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز پر مشتمل سیریز میں کپتان ویرات کوہلی اور جسپریت بمرا کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بی سی سی آئی حکام کے مطابق ویرات کوہلی اور بمرا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا جائے گا، کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد لگاتار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ بمرا بھی زیادہ کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم میں موجود چند اور کھلاڑیوں کو بھی اس سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین سیریز امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں تین اگست کو شروع ہو گی، اس میں تین ٹی ٹوئنٹی ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلیں جائیں گے۔

متوقع طور پر مائینک اگروال، پرتھوی شاہ اور ہنوما ویہاری کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں