عمران طاہر ورلڈ کپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کے بہترین بولر بن گئے


لندن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

عمران طاہر نے ورلڈ کپ مقابلوں میں 20 میچ کھیل کر 39 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ماضی کے نامور گیند باز ایلن ڈونلڈ کے پاس تھا جن کی 25 میچوں میں 38 وکٹیں تھیں۔

40 سالہ عمران طاہر نے دونوں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کو آؤٹ کرکے پاکستان کے رن ریٹ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وہ محمد حفیظ کی صورت میں تیسری وکٹ بھی حاصل کرسکتے تھے تاہم وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔

لیگ اسپنر نے اب تک ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم ان کی ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی ہے۔


متعلقہ خبریں