ممکنہ تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ کی زرداری سے اہم ملاقات

ممکنہ تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ کی زرداری سے اہم ملاقات

اسلام آباد : ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ وہ آصف زرداری کی تیمارداری کے لیے آئے تھے، تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے بھی اس معاملے پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، جب یہ معاملہ آئے گا تب دیکھ لیں گے۔

آصف زرداری نے اس موقع پرایک سوال پر کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد آئے گی تو آپ لوگوں کو بتا کر آئے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کہ کیا چیئرمین سینیٹ اپنا توازن برقرار رکھ پائیں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی باتیں ہیں، سیاسی لوگوں سے ہی پوچھیں۔

کل جماعتی کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اے پی سی بلا رہے ہیں یہ بات وہی بتا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں