محمد عامر ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 15 وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل عامر کی وکٹوں کی تعداد 13 تھی جو دو وکٹوں کے اضافے کے ساتھ 15 ہوگئی ہے۔

فہرست میں جوفرا آرچر اور مچل اسٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: پوائنٹس ٹیبل: جنوبی افریقہ کو ہراکر پاکستان کی ساتویں پوزیشن

جنوبی افریقہ کے خلاف عامر نے ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈیوپلیسی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عامر پانچ وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

شائقین امید کررہے ہیں کہ عامر کی بولنگ فارم اسی طرح جاری رہے گی اور وہ آگے آنے والے میچز میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں