حارث سہیل نے بٹلر کی طرح بلے بازی کی، سرفراز احمد

’بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی‘

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آخری پندرہ اوورز میں حارث نے جوز بٹلر کی طرح کھیلا،جس نے میچ کا رخ ہی بدل کے رکھ دیا،  ان کی اس اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی وہ مثالی تھی، حارث میں رنز بنانےکی بھوک نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں ہم نے ٹیم میں تبدیلیاں کی، بعض اوقات ٹیم میں ردوبدل کرنا آپ کے حق میں اچھا ثابت ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس جیت کا سہرا ساری ٹیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے یکجا ہو کر کھیلا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میچ کی ابتدا میں سلامی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کیا جس کے بعد بابر اعظم نے اور حارث سہیل نے بھی بہترین بلے بازی کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستان کو مزید تین میچز کھیلنے ہیں ، تینوں میچز بہت اہم ہیں جس کے لئے ہمیں حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔

ناقص فیلڈنگ پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج پھر ٹیم کی فیلڈنگ خراب رہی ہے ہمیں اس میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

سرفراز نے شاداب، وہاب اور عامر کی عمدہ گیند بازی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اننگز درمیانے اوورز میں شاداب نے بہت اچھی باولنگ کروائی۔


متعلقہ خبریں