بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

عالمی کپ 2019 کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 263 رنز کے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور 47 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنورای 49 اورگلبدین نائب 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ میں پانچ وکٹیں اور ففٹی اسکور کرنے پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز اسکور کئے جب کہ اس کے ساتھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

مشرفی مرتضیٰ الیون کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 83، شکیب الحسن 51 اور تمیم اقبال نے 36 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے تین جبکہ گلبدین نائب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں