اسٹاک ایکسچینج میں کساد بازاری، ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رحجان

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید کساد بازاری دیکھی جارہی ہے اور ڈالر کی قیمت بھی سات پیسے اوپر چلی گئی ہے۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار125 پوائنٹ سے ہوا تھا اور کچھ دیر کیلیے مثبت رحجان بھی دیکھنے میں آیا جس سے  69 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

پیر کی صبح 10 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس 366 پوائنٹ کی کمی سے 34 ہزار 772 تک گر گیا۔

اسکرین شاٹ

دوپہر کے وقفے سے قبل ہنڈرڈ انڈیکس 721 پوائنٹس کی کمی سے 34 ہزار 368 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خبر فائل ہونے تک مارکیٹ میں 1,808,476,561 شیئرز کا لین دین ہو چکا تھا جن کی مالیت 41,620,840 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا لیکن کاروبار کے آخری روز معاشی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت سات پیسے اضافے کے ساتھ 156.83 سے بڑھ کر 157.90 روپے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں