لاہور:تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی  نکاح  سے متعلق اپیل پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کی نظر

فائل فوٹو


لاہور کی مقامی عدالت نےتکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کردی ہے ۔ سماعت فریقین کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی بنا پر مؤخر کی گئی ہے۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں  اداکارہ میرا کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس  فیصلہ سنایا۔عتیق الرحمان  کو جانتی نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے عتیق الرحمان سے شادی کی ہے۔

اپنی درخواست میں اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا ہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص  نے فیملی کورٹ  کو گمراہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:اداکارہ میرا کیس، عتیق الرحمان سے جواب طلب

اداکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ عتیق الرحمان کی  بیوی قرار دیے جانے  سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں نکاح پر نکاح ،اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی گئی

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔

اداکارہ میرا کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

میرا نے 1995 میں فلمی کیریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں