پشاور:سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے 6 کلوگرام چرس برآمد


پشاور:خیبرپختونخوا ایکسائز کی منشیات اسمگلروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے آج صبح  سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے چھ کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔

محکمہ ایکسائز نے ہم نیوز کو بتایا کہ سرکاری گاڑی نمبر GA 202 Islamabad کو ایک ناکے پرروک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر سے 6کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم کے پاس منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارڈ ہے اور وہ  خود کو سرکاری ملازم بتا رہا ہے۔

وفاقی پولیس کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث

ملزم کی شناخت سیف اللہ ولد سید احمد سکنہ سٹیٹ نمبر 8 ، سیکٹر جی 10 اسلام آبادہے۔ مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ پندوں میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ریسکیو 15 اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے تین اہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے تھے۔

اینٹی نارکوٹیکس فورس کی نشاندہی پر کانسٹیبل فہیم گل اور شاہ نواز کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ نشاط احمد فرارہیں۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں نے منشیات فروشوں سے برآمد کی گئی 1 کلو آئیس اور دو کلو سے زائد چرس فروخت کی تھی۔

م نیوز کو یہ خبر بھی ملی ہے کہ مذکورہ اہلکار پہلے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے اور برآمد شدہ منشیات مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔


متعلقہ خبریں