خاتون کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور گرفتار


کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور من مانیاں کرنے لگے،ایسٹ زون کے بعد ساؤتھ زون پولیس نے بھی خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نے کہا  ہے کہ خاتون سے دست درازی نہیں کی، صرف پولیس کو کال کرنے پر موبائل فون چھینا تھا۔

کراچی میں ائیر ہوسٹس کو دوران سفر ہراساں کرنا آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیو ر کو مہنگا پڑ گیا،خاتون نے مددگار ون فائیو پر پولیس کواطلاع کی تو ملزم خاتون کوکار سے اتار کر فرار ہوگیا۔

آن لائن ٹیکسی میں سوار  خاتون نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا نمبرپولیس کو بتایا جس کی مدد سے دو روز بعد ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق باقر نامی ملزم  نے دوران سفر خاتون کو ہراساں کیا جس پر ملزم  نے خود بھی غلطی کا اعتراف کیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے جعلی آئی ڈی نہیں بنائی تھی،وینڈر آئی ڈی پر ٹارگٹ پورا کر رہا تھا۔

کراچی میں اس سے قبل بھی آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ افراد کے کئی کارنامے سامنےا ٓچکے ہیں۔

پولیس حکام انکشاف کرچکے ہیں کہ آن لائن کیب سروس کی کوئی سیکیورٹی ویریفکیشن نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی کیپٹن کی نادرا یا پولیس سے ویریفکیشن کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آن لائن ٹیکسی سروس، خواتین اور احتیاطی تدابیر

شہریوں  نے ہم نیوز کے توسط سے مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے سفرکو محفوظ بنانے کے لیے فوری مؤثر اقدامات کئے جائیں۔


متعلقہ خبریں