حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

حمزہ شہباز کی عدم پیشی، ذمہ داران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

فائل فوٹو


لاہور:حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف درخواست مسترد کرنے کےاحتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم رکن اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران اسپیکر قانون کے تحت پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کر سکتا۔حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اسپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز کےپروڈکشن آرڈرز کاجاری کیا جانا عدالتی معاملات میں مداخلت ہے۔

احتساب عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس  دیے تھے کہ حمزہ شہباز پر تو منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں سرکاری خزانے یا عام شہری کو کیسے نقصان ہوا؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے عوامی عہدے کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ پاکستان کے تمام افراد اربوں کی کرپشن کی وجہ سے متاثر ہوئے۔احتساب عدالت نے قانونی جواز کے بغیر درخواست مسترد کی۔

درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے جسے کوئی بھی شہری چیلنج کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب کی تفتیش میں حمزہ شہباز نے کیا بتایا؟

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں