چار کشمیری شہدا سفر آخرت پہ روانہ: مقبوضہ وادی میں سناٹا

پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو بچانا مشکل ہوگیا، آندرے کارسن

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازیاں ہارنے والے چارکشمیری نوجوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پرنہایت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب کہ تدفین کے دوران  شرکائے جنازہ نے بھارت مخالف اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوکت احمد میر کو چند پورہ راجپورہ پلوامہ، آزاد احمد کھانڈے کو بامنوپلوامہ، سہیل احمد بٹ کوبٹہ مڈن پلوامہ اور رفیع الحسن میر کوکرالہ چیک میں سپرد خاک کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر: صدارتی راج میں چھ ماہ کی توسیع

بھارت کی قابض افواج نے ان نوجوانوں کو گزشتہ روز پا نزر کیگام شوپیان میں شہید کیا تھا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں سے شہدا کو سفر آخرت پہ روانہ کیا۔

شہدا کی ’یاد‘ میں شوپیاں اور پلوامہ میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا اور راجپورہ، دربہ گام، شادی مرگ، کیلر، ابہامہ ، کیگام سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں سناٹے کا راج رہا۔

مقبوضہ کشمیر: مئی میں 34کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا

حسب معمول بھارت  کی قابض بھارتی افواج نے اقوام عالم کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

مقبوضہ وادی چنار کے شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے متاثرین کے گھروں کا رخ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔


متعلقہ خبریں