اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے



اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی  زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں  26 جون کو عدالت کے سامنے پیش  کرنے کا حکم دے دیا۔
مبینہ جعلی بنک اکاونٹس کیس اور  پارک لین کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے کی ۔

جسٹس عمر فاروق نے دوران سماعت استفسار کیا کہ اگر ایک درخواست مسترد ہوجائے تو دوسری درخواستوں کا اسٹیٹس کیا ہوگا؟

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک  نےعدالتی سوال کاجواب  دینے کے بجائےآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈر سے متعلق اپنی استدعا پر دلائل دینا شروع کردیے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا قانون کہتا ہے کہ درخواست گزار کا عدالت کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، آصف زرداری کی دوران سماعت حاضری ضروری ہے،تین دفعہ ان کو نیب کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آصف زرداری روزانہ پیش ہو رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہم آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دے سکتے ہیں؟

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت حاضری سے آصف زرداری کو استثنی نہیں دے سکتی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا  شرجیل انعام میمن کیس میں ملزم کو دوسری درخواست میں عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے الگ سے درخواست دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔


متعلقہ خبریں