ایرانی ڈیل کے آرزو مند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ایرانی ڈیل کے آرزو مند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آج پیر سے ایران پر مزید پابندیاں عائد ہوجائیں گی۔ انہوں نے یہ بات کہتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ ایسے معاہدے تک بھی پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے ذریعے ایرانی معیشت کو سہارا دے سکیں۔

اسٹریٹجک اتحادیوں کے تحفظ کو امریکہ یقینی بنائے گا۔ پومپیو

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کے معروف پروگرام ’میٹ دی پریس‘ میں جب ان سے استفسار کیا گیا کہ ان کے خیال میں ایران کیا چاہتا ہے؟ تو انہوں نے لمحہ بھر ضائع کیے بغیر کہا کہ ان کے خیال میں ایران مذاکرات کا خواہش مند ہے تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈیل کے آرزو مند ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کی ڈیل جوہری ہوگی جب کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا ایران کے بس میں ہرگز نہیں ہو گا۔

ایران کی صورتحال کے ’ادراک‘ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ ایرانی موجودہ حالات کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں