وزیراعظم کیلئے لفظ سلیکٹڈ کے استعمال، شیخ رشید اور فردوس عاشق یک زبان


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  اپوزیشن جہاں جیتےوہاں الیکشن،جہاں ہارےوہاں سلیکشن،سلیکٹڈ کہنا صرف وزیراعظم نہیں پورےایوان کی توہین ہے،

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ کیاووٹ کوعزت دوصرف گلی محلےکے لئے ہے،ایوان کیلئےنہیں ہے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مولانانےاپنےدکھ درد سنانےکیلئے اےپی سی رکھی ہے،مولانااسمبلی سےباہرہیں،ہمیں ان سےپوری ہمدردی ہے۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز سے جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نامناسب بات ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیا  سےبات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ  126  دن کا دھرنا اپوزیشن کے بس کی بات  نہیں ہے۔ 

شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن والے  اسلام آباد ایک دن کے لیے آئیں اور مری جا کر سیر کریں ۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ شیری

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا  وزیراعظم کوکہتا ہوں دفع کرو انہیں جانے دو، شیخ رشید احمد نے یہ دعوی بھی کیا کہ  مسلم لیگ ن میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا قومی اسمبلی میں  لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی کے حوالے سے ردعمل سامنے آیاہے، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ’سلیکٹڈ ‘نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کے لیے  لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگا دی تھی۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ منتخب وزیراعظم کو ’سلیکٹڈ ‘کہنا ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

اس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم کیلیے ’سلیکٹڈ ‘کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ہر رکن اسمبلی ووٹ لے کر آیا ہے، آئندہ کوئی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔


متعلقہ خبریں