قومی ادارہ صحت نے لاہور میں فرنٹ لائن ٹریننگ کورس شروع کروا دیا

کالی کھانسی

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے


اسلام آباد:قومی ادارہِ صحت نے فیلڈ ایپیڈیمالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام کے زیرِ اہتمام ، لاہور میں سہ ماہی فرنٹ لائن ٹریننگ کورس شروع کروا دیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اس ٹریننگ کا مقصد صحتِ عامہ کے ماہرین کو وبائی بیماریوں کی روک تھام لے لئے، اعداد و شمار اکھٹا کرنےاور ان کا تجزیہ کرنے کی تربیت دینا ہے تا کہ وہ بروقت بیماریوں کی آوٹ بریک کو بہتر طریقے سے رسپانس کرسکیں۔

اس تربیتی کورس میں پنجاب کے مختلف اضلاع  سے محکمہ صحت سے وابستہ  24 افراد شرکت کر رہے ہیں جن کو قومی ادارہ صحت، فیلڈ ایپیڈیمالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام اور پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین تربیت دیں گے۔

ٹرینگ کورس کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت ، رانا محمد صفدراور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے لاہور میں کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، صاف پانی کی عدم فراہمی اور نکاسیِ آب جیسے مسائل نہ صرف انسانی صت پر برے اثرات مرتب کر رہے ہیں بلکہ صحت کے شعبہ کو بھی بری طرح متاثر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ادارہ صحت نے 3خطرناک بیماریوں سے متعلق خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ٹریننگ پروگرامز، صحت عامہ سے متعلقہ افراد کو وبائی بیماریوں کی بروقت روک تھام اور آؤٹ بریک کی صورت میں فوری رسپانس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں