خلیج فارس سے فوجی انخلا امریکی مفاد میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

خلیج فارس سے فوجی انخلا امریکی مفاد میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خلیج فارس سے فوجی انخلا امریکہ اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو فیصد درست ہیں کہ امریکی فوج کا خلیج فارس میں کوئی کام نہیں ہے جبکہ “بی ٹیم” کو امریکی مفادات سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے امریکہ سے متعلق کہا کہ یہ سفارت کاری سے نفرت کرتے اور جنگ کے پیاسے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کی حفاظت سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین 91 فیصد، جاپان 62 فیصد اور دیگر کئی ممالک اپنے تیل کے لیے آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی حفاظت سے دستبردار ہونے کی دھمکی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ بغیر کسی معاوضے کے دوسرے ممالک کے تجارتی راستوں کی حفاظت کس لیے کر رہا ہے ؟ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک کو اس پرخطر سفر پر جانے والے اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کا انتظام خود کرنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں