آج ملک بھر میں بارش اورگرمی سے متعلق محکمہ موسمیات نے کیا بتایا؟

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان | humnews.pk

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم ژوب، سبی، قلات، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، سبی ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کی تحصیل  کوٹ ادو میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں 24، لاہور (ائرپورٹ 23، سٹی 18)، بہاولپور (سٹی21، ائیرپورٹ12)، لیہ20، اسلام آباد (ائرپورٹ 10، بوکرہ 02)، خانیوال08، بھکر06، ساہیوال04، ڈی جی خان 03، اوکاڑہ، بہاولنگر02 اور قصورمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں  دیر، کاکول میں 23، ڈی آئی خان21، کالام 15، پٹن 07، مالم جبہ ، بالاکوٹ 04، چراٹ اور  دروش میں  01 ملی میٹربارش ہوئی ۔

کشمیرکے علاقوں  گڑھی دوپٹہ32، مظفرآباد (ائرپورٹ 27، سٹی 13) اورراولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع  ژوب میں 11اور سبی میں 06 جبکہ  گلگت بلتستان کے علاقوں  بگروٹ06، استور 03، گلگت، گوپس، بونجی، 02 اورچلاس میں  01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

آج گرم ترین مقامات میں  تربت 44، مٹھی، سبی، دالبندین ، جیکب آباد، چھور، شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) میں  درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز