مرکزی بنک نےچالیس ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کی فروخت روک دی



پاکستان کے مرکزی بنک نے 40ہزار روپے کے پرائز پانڈز سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نےبنکوں سے کہا ہے کہ وہ  چالیس ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈپرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے  چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی فروخت 24جون سے روکنے سے متعلق ہدایات بنکوں کو جاری کی ہیں۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ  چالیس ہزارروپے کے پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد نہ کیش ہونگے اور نہ ہی رجسٹرڈ ہونگے۔

پاکستان کے مرکزی بنک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کیے گئے  ہدایت نامے کے مطابق پرانے پرائز بانڈز کی اب کوئی قرعہ ندازی بھی نہیں  ہوگی اور نہ ہی31مارچ 2020کے بعد انہیں کیش کرایا جاسکے گا۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق  چالیس ہزارروپے کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزارروپے کے رجسٹرڈ پریمیم پرائزبانڈ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ اسی طرح  بانڈ  ہولڈرز پرانے چالیس ہزار روپےکے پرائز بانڈزکو قومی بچت سرٹیفیکٹ یا ڈیفنس بچت سرٹیفیکیٹ میں تبدیل کراسکیں گے۔

مرکزی بنک کے ہدایت نامے کے مطابق 31 مارچ 2020 تک بانڈز صارفین اسٹیٹ بنک کے 16 اور چھ کمرشل بنکوں سے چالیس ہزارروپے کے
بانڈز  کو پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹرڈ کراسکیں گے۔

40 ہزار روپے والے بیئر رپرائز بانڈ ہولڈر کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے بانڈز کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک آف پاکستان، حبیب بینک آف پاکستان اور بینک الفلاح کی مجاز برانچز سے رجسٹرڈ پرائز بانڈ میں تبدیل کروا سکیں گے۔

اس کے علاوہ 40 ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈ رکھنے والوں کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اس کے بدلے میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس یا اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس، اسٹیٹ بنک آف پاکستان، کمرشل بنکوں کی مجاز برانچز یا مراکز قومی بچت سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ اگر بانڈ فوری  کیش کرانا ہو تو فارم بھر کے بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے:سیاست دان کروڑوں روپے مالیت کے بانڈز کے خریدار

خیال رہے کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بہت پرکشش ہے، جہاں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع 12.41 فیصد اور اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر اوسط سالانہ منافع 11.57 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں