نفرت انگیز بیانیے کےخلاف پاکستان کا 6 نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش



پاکستان نےنفرت انگیزبیانیے کےخلاف اپنا  6نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش کردیاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 6نکاتی لائحہ عمل پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پیش کیا۔ یہ خصوصی  تقریب ترکی اور ویٹی کن کی معاونت سے منعقد کی گئی۔

اقوام متحدہ کے انڈرسیکریٹری جنرل برائے انسداددہشت گردی نے بھی بطور خاص تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے پیش کیا جانے والا لائحہ عمل اسلام دشمنی،مذہبی منافرت اورنسل پرستی کم کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن تعصب نفرت انگیز بیانیےکی سب سے بڑی مثال ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اسلام دشمن تعصب کےخلاف عالمی کوششوں پرزوردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتاہے ۔ پاکستان نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس سے قبل سلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں گھری خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے ہونے والے  مباحثے میں بھی شرکت کی تھی ۔

اپریل 2019میں ہونے والے مباحثے سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد بطور ہتھیار استعمال ہوتا ہے، ملیحہ

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہونگی۔ انصاف کا تقاضا یہ بھی ہے کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےایک اجلاس کے دوران  کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مسئلہ کشمیر: سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی،ملیحہ لودھی

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


متعلقہ خبریں