اسٹاک مارکیٹ: دو دن میں900سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی دیکھی جارہی ہے اور دو دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا ہے۔

منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 34471 پر ٹریڈ کررہا تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔

آج سرمایہ کار مارکیٹ میں خریداری کی بجائے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور خریداروں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک تا دم تحریر انڈیکس میں 281 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کے روز مجموعی طور پر 106,950,070 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,760,591,634 پاکستانی روپے رہی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34 ہزار 190 پر رہا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں مجموعی طور پر 654 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار ہفتے کے آغاز پر معاشی سرگرمیاں کم دکھائی دے رہی ہیں تاہم سرمایہ کار پر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔


متعلقہ خبریں