ورلڈکپ2019: آج بارش سیمی فائنل کیلئے پاکستان کا راستہ آسان بنا سکتی ہے

ورلڈکپ2019: آج بارش سیمی فائنل کیلئے پاکستان کا راستہ آسان بنا سکتی ہے

فائل فوٹو


ورلڈکپ 2019 کا 32 واں اور سب سے اہم ٹاکرا آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جو کہ بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کےمطابق لندن میں بارش متوقع ہے اور یہ بارش پوائنٹس ٹیبل پر بہت بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔

آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر 10 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

آج لارڈز میں بارش میزبان ٹیم کو صرف ایک نمبر دلائے گی جس کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے سفر قدرے آسان ہوجائے گا۔

مزید جانیں: ورلڈکپ2019: آج دو بڑی ٹیمیں میدان میں اتریں گی

میچ منسوخی کی صورت میں انگلینڈ کو مستقبل میں بھارت اور نیوزی لینڈ سے لازمی جیتنا ہوگا جو اس ٹورنامنٹ کی تگڑی ٹیمیں ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اپنے تینوں میچ جیت کر آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

قومی ٹیم کے اس وقت تک صرف پانچ پوائنٹ ہیں جب کہ مستقبل میں اس کا ٹاکرا نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہوگا۔ پاکستان اپنے کھاتے میں مزید چھ نمبر جمع کر کے اس ٹورنامنٹ کی بہترین چار ٹیموں میں آسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں