تکیے کے نیچے لہسن رکھیں اور پر سکون نیند کا لطف اٹھائیں

تکیے تلے لہسن رکھ پر سکون نیند کا لطف اٹھائیں

فائل فوٹو


لذیذ کھانے بنانے کے لیے لہسن کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اسے متعدد بیماریوں کے علاج میں اکسیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔

لہسن کا شمار قدرت کی ان نعمتوں میں ہوتا ہے جو صرف ہمارے کھانوں کو ہی پرلطف نہیں بناتیں بلکہ ہمیں طرح طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔

سو گرام لہسن میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ اس قدر تیز ہے کہ بیک وقت اتنا کھانا ممکن بھی نہیں۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن بی، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

کھانوں کے علاوہ ادویات کی تیاری میں بھی اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہترین نیند کے لیے بھی لہسن کا استعمال اکسیر حیثیت رکھتا ہے۔

تکیے تلے لہسن

لہسن سے بے خوابی(نیند کا نہ آنا) کا علاج بھی ممکن ہے۔ اس کی خوشبو سانس کی نالیوں کو صاف کرتی ہے جو جلد نیند آنے میں مددگار ہیں۔ اس کے استعمال دیگر سے بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔

کیلے کی طرح لہسن میں بھی میگنیشیم اور پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پرسکون نیند کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔

تکیے تلے لہسن رکھنے سے اگر بے خوابی کی بیماری میں فرق محسوس نہ ہو تو سونے سے قبل تھوڑا سا چکھ لیں۔

میگنیشیم دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتا ہے جس سے دماغی تھکاوٹ دور ہوجاتی۔ پوٹاشیم بھی پرسکون نیند کے لیے مفید خوراک ہے اور یہ دونوں اجزا لہسن میں پائے جاتے ہیں۔

لہذا اگر آپ بھی نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار ہیں، یا اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں۔

علاوہ ازیں اگر اپنی خوراک میگنیشیم اور پوٹاشیم کا مناسب استعمال کیا جائے تو آپ کو سونے سے قبل لہسن استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔


متعلقہ خبریں