ایف بی آر 40 سال کی خرابیاں 40 روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے،رزاق داؤد

حکومت ٹیکسٹائل شعبوں کی بھرپور معاونت کرے گی، مشیر تجارت

فوٹو: فائل


اسلام آباد:مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) 40 سال کی خرابیاں 40 روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے تجارت  کےاجلاس کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو زیرو ریٹنگ کے خاتمہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ شروع سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ زیرو ریٹنگ کے ایس آراو کو نہ ہٹایاجائے اور ایف بی آر اس بات کی مخالفت کرتا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ تجویز بھی دی ہے کہ مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے لیکن ایف بی آر کہتا ہے کہ مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے بھی زیرو ریٹنگ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا کہ زیرو ریٹنگ ختم کرنے سے انڈسٹری کو ایک دھچکا لگے گا۔ مین انڈسٹری کو دھچکا لگنے سے بہت سی انڈسٹریز بند بھی ہوجائیں گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر متحرک

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی و کمیٹی ممبر احمد حسین ڈیہڑ اس بات بر ناراض ہو کر احتجاجاً کمیٹی سے اٹھ کر چلے گئے کیونکہ وزارت تجارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو تحریری بریفنگ رپورٹ دو روز قبل فراہم نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں