کیا پاک، نیوزی لینڈ ٹاکرا بارش سے متاثر ہو سکتا ہے ؟

ورلڈکپ2019: آج بارش سیمی فائنل کیلئے پاکستان کا راستہ آسان بنا سکتی ہے

فائل فوٹو


عالمی کپ 2019 میں پاکستان کا بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ ہے جس میں شکست قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر سکتی ہے۔

برمنگھم ایجبیسٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ کی موسمی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹاس کے وقت بارش کے چار فیصد امکانات موجود ہیں تاہم بقیہ کھیل موسم کی تغیرات سے پاک ہو گا۔

ساتویں نمبر پر براجمان سرفراز الیون کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے ٹیبل پر موجود نمبر ون ٹیم نیوزی لینڈ کو لازمی ہرانا ہوگا۔

کیویز کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کا اگلا ٹاکرا افغانستان اور پھر بنگلہ دیش کے خلاف ہے۔

یاد رہے قومی ٹیم نے اپنے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔

سرفراز الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 309 رنز اسکور کئے، حارث سہیل نے 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز ہی بنا سکی۔

اس شکست کے بعد پروٹیز عالمی کپ کے میلے سے باہر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں