اپنی زندگی میں ایک مرتبہ یہ پانچ کام ضرور کریں


زندگی چھوٹے چھوٹے خوبصورت لمحات کی بنا پر جی جاتی ہے، اس مختصر زندگی میں بعض اوقات انسان کو حسین مقامات کی سیر اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا موقع نہیں ملتا۔

ہم نے ایسی پانچ چیزوں کی فہرست مرتب کی ہے جو آپ کو اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ضرور تجربہ کرنی چاہئے۔

بہترین سوٹ خریدیں

خود اعتمادی کے لئے اچھے کپڑوں پر ہمیشہ انحصار کرنا ضروری نہیں ہے، تاہم بعض اوقات ایک اچھا سوٹ زیب تن کرنا آپ کے اعتماد میں نکھار پیدا کر دیتا ہے۔

اپنی الماری میں ایک ایسا سوٹ ضرور رکھیں کہ جس کو پہن کر آپ کی شخصیت باوقار بن جائے۔

بڑی ٹپ دینا

آپ نے اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی مرتبہ مقامی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانا تو ضرور کھاتے ہوں گے اور کھانا پیش کرنے والے ویٹر کو ٹپ بھی دیتے ہوں گے۔

تاہم اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ویٹر کو بڑی ٹپ ضرور دیں اس طرح کے عمل سے آپ کو اندرونی خوشی محسوس ہو گی۔

یاد رکھیں ٹپ دیتے وقت ویٹر کی طرف نہ دیکھیں اور چپکے سے پیسے بل کی کاپی میں رکھ کر چلے جائیں اس طرح کرنے سے ویٹر بھی اچھا محسوس کرے گا۔

ٹرین میں طویل سفر کریں

اگر آپ ایسے علاقے میں قیام پذیر ہیں جہاں سے ٹرین کا اسٹیشن قریب ہے تو زندگی میں ایک مرتبہ ضرور طویل سفر ضرور کریں۔

یاد رکھیں کہ اس سفر کا دورانیہ کوئی تین یا چار گھنٹے تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ  کم از کم آپ دو دن اور ایک رات ضرور ٹرین میں گزاریں۔

یقین رکھیں اس سفر کے یادیں آپ کے ذہن میں ہمیشہ ایک خوش گوار انداز میں محفوظ رہیں گی، اور جب آپ اس سفر کے بارے سوچیں گے تو ضرور مسکرائیں گے۔

لکھنے کی عادت ڈالیں

اپنی مصروف زندگی میں سے روزانہ کچھ پل نکالیں اور ذہن میں موجود باتوں کو قلم بند کرنے کی عادت ڈالیں۔

آپ کچھ بھی لکھیں چاہئے کوئی نظم ہو یا کسی چیز میں آپ کی ذاتی دلچسپی ہو اسے لکھ لیں، اس عمل کو عادت بنانے سے آپ کے اندر حالات کو پرکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

جو کھیل پسند ہے، اس کی کوچنگ کریں

اگر آپ کو کوئی کھیل پسند ہے اور آپ بحیثیت کھلاڑی اچھا نہیں کھیل سکتے تو کوچنگ کریں۔

فٹ بال اور کرکٹ کے شوقین اپنے محلے کے بچوں کی ٹیم کو کوچنگ دے دسکتے ہیں، اس طرح آپ کو جو کھیل پسند ہے اس حوالے سے معلومات آپ بچوں تک منتقل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں