عازمین حج کیلئے خوشخبری، امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹو: فائل


کراچی: سعودی عرب نے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کر دی۔

سعودی عرب نے دنیا بھر کے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے شروع کر دیے۔ فریضہ حج کے لیے آنے والے عازمین کی سہولت کے لیے سعودی ایوی ایشن نے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کر دی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے امیگریشن لینڈنگ کارڈ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ائر لائنز کو اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان ہی میں ہوگی

امیگریشن لینڈنگ کارڈ بھرنے کی وجہ سے جدہ کی کنگ عبدالعزیز ائر پورٹ پر بہت زیادہ رش لگ جاتا تھا جس کی وجہ سے عازمین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

جی اے سی اے کا کہنا ہے کہ عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2019کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

 پی آئی اے 318 حج و شیڈول پروازوں کے ذریعے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

قومی ائر لائن قبل از حج آپریشن 4 جولائی سے شروع کرے گی جو 5 اگست تک  جاری رہے گا۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی  حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اسی طرح حجاج کرام کی وطن واپسی 17 اگست سے شروع ہو جائے گی جو 14 ستمبر تک جاری رہے گی

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ قومی ائر لائن اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔


متعلقہ خبریں