امید کرتا ہوں کل نیوزی لینڈ کا برا دن ہو، اظہر محمود

امید کرتا ہوں کل نیوزی لینڈ کا برا دن ہو، اظہر محمود

برمنگھم: قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ماضی میں نیوزی لینڈ بڑے ٹورنامنٹس میں ابتدائی میچز میں مسلسل جیت حاصل کرتی آئی ہے تاہم کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں جا کر ہار جاتی ہے۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برا دن کسی بھی کرکٹ ٹیم پر آ سکتا ہے، امید کرتا ہوں کہ کل کیویز کا برا دن ہو۔

انہوں نے کہا 1992 اور اس عالمی کپ میں پاکستان کے لئے بہت سی مماثلت موجود ہیں تاہم اس حوالے سے نہیں سوچ رہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہم ایسے موڑ پر کھڑے ہیں کہ ایک شکست ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے، ہمارے لئے اب تمام میچز فائنل جیسی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں محمد عامر کی شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پانچ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عامر نے اپنی لائن اور لینتھ میں تھوڑی تبدیلی کی ہے جس کا انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میچ کی ابتداء میں عامر کی جانب سے وکٹیں حاصل کرنا بہت ضروری ہے، ان کی صلاحیتیں بے مثال ہیں۔


متعلقہ خبریں