پوائنٹس ٹیبل: انگلینڈ کو ہراکر آسٹریلیا پہلے نمبر پر


لندن: آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سات میچز میں سے چھ جیت کر کنگروز نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے اور وہ ایسا کرنے والی ورلڈ کپ 2019 کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

انگلینڈ کی ہار سے گرین شرٹس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کے پوائنٹس کی تعداد اب بھی آٹھ ہے اور اب اسے اپنے بقیہ دونوں میچز جو کہ بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیں، جیتنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن

دوسری جانب پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگا جس کے بعد اس کا مقابلہ افغانستان اور پھر بنگلہ دیش سے ہے۔

گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی یقنی کے لیے اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے تاہم میزبان ٹیم کی شکست نے اس کے اس حوالے سے امکانات ضرور بڑھا دیے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو آسٹریلیا کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ بھارتی ٹٰم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

شکست کے باوجود میزبان ٹیم اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے تاہم اس کا آگے کا سفر کافی مشکل نظر آرہا ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش پانچویں اور سری لنکن ٹیم چھٹی پوزیشن پر آگئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے اور کل اسے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی آٹھویں اور نویں جبکہ افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔


متعلقہ خبریں