ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای  پر لگائی گئی پابندیاں بری طرح ناکام ہو جائیں گی کیونکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے صبر کو کمزوری مت سمجھے، وائٹ ہاؤس کے حالیہ اقدام ان کی بیمار ذہنیت کا ثبوت ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای  اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر غیر سنجیدہ نوعیت کی پابندیوں کا مطلب سفارت کاری کی راہ مکمل طور پر بند کر دینا ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکی صدر خطے اور عالمی امن کو تباہ کرنے رستے پر چل پڑے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔


متعلقہ خبریں