پی سی بی کا وویمن کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنڑیکٹ کا اعلان

پی سی بی کا وویمن کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنڑیکٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دس ایلیٹ وویمن کرکٹرز کے لئے مختلف کٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کے لئے تین کٹیگریز بنائی گئی ہیں، اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضے میں 20 فیصد، بی کیٹیگری میں 18.5 فیصد اور کیٹیگری سی میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضے میں 18 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے شروع ہوگا، جس کی اے کیٹیگری میں ندا ڈار اور ثناء میر شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض ،بسمعہ معروف ،جویریہ ودود ،نشری سندھو ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں جبکہ کیٹیگری سی میں ڈیانا بیگ اور ناہیدہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹرز کے ڈیلی الائونس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، کیمپ کے دوران ڈیلی الائونس میں 100فیصد اضافہ اور غیر ملکی دورہ کے دوران ڈیلی الائونس میں پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ گھنٹے سے زائد فلائٹس کے لئے ویمن کرکٹرز کو بزنس کلاس کی ٹکٹیں دی جائیں گی، ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے ہر میچ میں کرکٹرز کو دس ہزار میچ فیس دی جائے گی۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ بورڈ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے اور دیگر الائونسز میں اضافہ سے ویمن کرکٹر کو ترقی ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ویمن کرکٹ کی ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں گے ۔

دوسری جانب چیئرپرسن وویمن سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز نے کہا کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ ویمن کرکٹرز کے لئے بہت اہم ہے ۔

 


متعلقہ خبریں