’پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرو یا جیل جاؤ‘

آج کے فیصلے سے ایسے لگتا ہے پی ٹی آئی جوائن کرو یا جیل جاؤ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی حکومت کے تمام اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر بابر اعوان کی بریت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لو یا پھر جیل جاؤ۔

بلاول بھٹو نےالیکشن کمیشن سے فوج کو پولنگ بوتھ میں تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج اہم  ادارہ ہے، ہم اس کا احترام کرتےہیں، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو اب فوج کو اندر بٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ہونے والی غلطی کوضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں۔

بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ملک کے دو صوبوں، سندھ اور بلوچستان کو فنڈز درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے انتخابات میں حکومت دھاندلی کر رہی ہے، فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر لگانے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل قومی المیہ ہے اس پر وفاق سے مدد کی ضرورت ہے، سندھ میں کسانوں کا ہونے والا نقصان پورے پاکستان کا نقصان ہے۔


متعلقہ خبریں